9 اکتوبر 2017 - 13:48
کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں پر دھشتگردانہ حملے کے خلاف احتجاجی دھرنا

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے قریب شیعہ مسلمانوں کے ہونے والے قتل عام کے خلاف اس شہر کے عوام نے احتجاجی دھرنا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے قریب شیعہ مسلمانوں کے ہونے والے قتل عام کے خلاف اس شہر کے عوام نے احتجاجی دھرنا دیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شہر کوئٹہ کے قریب پیر کی صبح مسلح دہشت گردوں کے حملے میں ہزارہ قوم کے پانچ افراد شہید ہو گئے تھے۔

یہ مسلح دہشت گرد موٹرسائیکل پر سوار تھے جنھوں نے شیعہ مسلمانوں کی حامل گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ اس حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

شیعہ مسلمانوں کے اس قتل عام کے خلاف دھرنا دینے والوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ حملہ آوروں کا پتہ لگار کر انھیں گرفتار اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

احتجاج کرنے والوں نے حکومت پاکستان کے خلاف نعرے لگائے اور دہشت گردانہ حملے روکنے میں حکومت کی ناتوانی پر کڑی تنقید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲