اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینیو گوترش نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں جو انہوں نے سلامتی کونسل کو پیش کی ہے دنیا کے مختلف علاقوں میں جاری جنگوں کے دوران متاثر ہونے والے ہزاروں بچوں پر انواع و اقسام کے تشدد اوران کا استحصال کئے جانے کی بابت خبردارکیا ہے-
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں بچے انتہائی وحشتناک طرز پر انواع واقسام کے خطرات منجملہ قتل عام ، جنسی استحصال اور مسلح گروہوں کی بھینٹ چڑھنے جیسے خطروں سے دوچار ہیں - رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ان بچوں کو بین الاقوامی انسان دوستانہ امداد بھی نہیں پہنچ پارہی ہے -
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنگ سے متاثرہ ملکوں خاص طور پر افغانستان، جمہوریہ ڈیموکریٹک کنگو، عراق، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام اور یمن میں ہزاروں بچوں کے بنیادی ترین حقوق وسیع پیمانے پر پامال کئے جارہے ہیں -
.......
/169