5 اکتوبر 2017 - 08:09
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی فرانس کے دورے پر روانہ ہوگئے

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی ایک اعلی وفد کے ہمراہ فرانس روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی ایک اعلی وفد کے ہمراہ فرانس روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عراقی وزیر اعظم فرانسیسی حکام سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
فرانس کے صدر سےملاقات میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی راہوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169