4 اکتوبر 2017 - 14:18
ایران اور ترکی کے درمیان مفاہمت کی 4 یادداشتوں پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور ڈاکٹر 'حسن روحانی' اور 'رجب طیب اردوان' کی موجودگی میں دونوں ممالک کے حکام نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی 4 یادداشتوں پر دستخط کئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے صدور ڈاکٹر 'حسن روحانی' اور 'رجب طیب اردوان' کی موجودگی میں دونوں ممالک کے حکام نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی 4 یادداشتوں پر دستخط کئے.

تفصیلات کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی سربراہی میں بدھ کے روز تہران میں واقع سعدآباد صدارتی محل میں دونوں ملکوں کے وفود نے باہمی 4 دستاویزات پر دستخط کئے.

اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا.

یہ معاہدے ایرانی وزارت خزانہ اور ترک وزارت کسٹم، دونوں ممالک کے مرکزی بینک، قومی نشریاتی اداروں، اور قومی لائیبریری اور دستاویزات مرکز کے درمیان دستخط ہوگئے.

خیال رہے کہ صدر رجب طیب اردوان اعلی سطح وفد کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری دورے پر آج تہران پہنچ گئے.

رواں سال کے مئی میں ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے بعد کسی بھی ترک رہنما کا یہ پہلا ایران کا دورہ ہے.

ترک صدر کے دورے سے پہلے ترکی کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل خلوسی آکار ایران کے سرکاری دورے پر تھے اور انہوں نے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، ایرانی مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل باقری اور وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی کے ساتھ ملاقاتیں کیں.

صدر اردوان کا دورہ ایران بہت اہمیت کا حامل ہے جس کے دوران دونوں ممالک خطے کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص شام و عراق میں ہونے والی تبدیلیوں پر اہم گفتگو کریں گے.

دورہ تہران کے موقع پر ایران اور ترکی کی اعلی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس کا بھی انعقاد کیا جائے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲