اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: وزارت کے مطابق روسی فضائیہ کی کارروائی میں جبهه النصره کا سربراہ ابو محمد الجولانی بھی زخمی ہوا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشیکوف نے اپنے بیان میں بتایا کہ روسی انٹیلی جنس نے منگل کے روز جبهه النصره کی قیادت کے اجلاس اور مقام کا وقت معلوم کر لیا تھا جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کوناشیکوف کے مطابق "فضائی حملے کے نتیجے میں جبهه النصره کا سربراہ ابو محمد الجولانی شدید زخمی ہو کر اپنے ایک بازو سے محروم ہو گیا۔ کئی آزاد ذرائع کی معلومات کے مطابق الجولانی کی حالت تشویش ناک ہے"۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ جبهه النصره کے 12 کمانڈر اور ان کے ہمراہ 50 کے قریب محافظین بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/169