2 اکتوبر 2017 - 17:18
ایران کی فرانس اور کینیڈا میں دہشتگردی کے حلموں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے فرانسیسی شہر 'مارسے' اور کینیڈا کے شہر 'ایڈمنٹن' میں رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے فرانسیسی شہر 'مارسے' اور کینیڈا کے شہر 'ایڈمنٹن' میں رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے اپنے ایک بیان میں فرانس اور کینیڈا میں اتوار کے روز ہونے والے دہشتگردی کے حملوں کی مذمت کی.

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بعض ممالک دہشتگردوں کا تجارتی مفادات کے لئے استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کی وجوہات کی غلط نشاندہی بھی کرتے ہیں جبکہ دہشتگرد عناصر نے ایک بار پھر اپنے شیطانی چہرہ دیکھاتے ہوئے نہتے عوام کو نشانہ بنایا.

قاسمی نے کہا کہ دنیا بالخصوص علاقائی ممالک دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اور موثر اقدامات اٹھائیں.

یاد رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں ایک حملہ آور شخص نے اپنی گاڑی کے ذریعے ایک پولیس چوکی حملہ کر دیا بعد ازاں حملہ آور نیچے اترا اور قریب موجود ٹریفک پولیس افسر کو چاقو کے واروں سے زخمی کر ڈالا.

کارروائی کے بعد حملہ آور ایک ٹرک میں بیٹھ کر فرار ہو گیا اور اس دوران سڑک پر چلنے والے چار راہ گیروں کو بھی کچل کر زخمی کر دیا.

ادھر فرانسیسی شہر مارسے میں سینٹ چارلز ٹرین سٹیشن پر ایک حملہ آور نے چاقو سے وار کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲