اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ نے آخر کارخواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے دی ہے جب کہ مردوں اور خواتین کے لیے یکساں ڈرائیونگ لائسنز بھی جاری کیے جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ نے ایک شاہی فرمان جاری کیا جس میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیتے ہوئے کہا گیا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہوگی جب کہ ٹریفک قوانین میں تبدیلیاں کر کے مردوں اور خواتین کے لیے یکساں ڈرائیونگ لائسنز جاری کیے جائیں گے۔
.......
/169