25 ستمبر 2017 - 08:51
شام میں دہشتگردوں کے حملے میں روسی لیفٹیننٹ جنرل جاں بحق + تصویر

شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم کے ایک حملے میں روسی لیفٹیننٹ جنرل ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ روس نے امریکی فوجیوں پردہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم کے ایک حملے میں روسی لیفٹیننٹ جنرل ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ روس نے امریکی فوجیوں پردہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کیا ہے ۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ویلری ایزا پوف شامی شہر دیر الزور کا قبضہ داعش دہشت گردوں سے ختم کرانے کے لیے شامی فوجوں کے آپریشن کی رہنمائی کررہے تھے کہ اسد وران دہشت گردوں کے راکٹ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ۔ ادھر روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹیلاٹ تصاویر سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ داعش کے زیر قبضہ علاقہ دیر الزور میں امریکی فوجیوں کی آزدانہ نقل و حرکت نظر آئی ہے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ وہابی دہشت گردوں کو امریکہ کی مدد حاصل ہے ۔

.......

/169