اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے عزاداران امام حسین علیہ السلام کے ساتھ پاکستان میں بھی ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو حضرت علی اصغر علیہ السلام کی عزاداری انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔
عالمی عزاداری حضرت علی اصغر علیہ السلام اپنی نوعیت کی ایک منفرد رسم عزاداری ہے، جو عالمی سطح پر پوری دنیا میں ایک ہی دن اور ہی وقت میں برپا ہوتی ہے۔ ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ مبارک میں برپا ہونے والی یہ رسم عزاداری عالمی میڈیا اور مختلف عالمی اداروں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے۔ اب تک کہ اعداد و شمار کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں تقریبا چارہزار پانچ سو سے زیادہ مقامات پر برپا ہوتی ہے، اور ہر سال اس میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے۔ اس رسم عزاداری کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مائیں اپنے شیر خوار اور نونہال بچوں کو حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں، گویا اپنے وقت کے امام سے اس بات کا اظہار کرتی ہیں کہ "اے امامِ زمان (عج) میں اپنے بچے کو آپ کے انقلاب میں نصرت و مدد کے لیے نذر کر رہی ہوں اور اس کو اپنے ظہور کے لیے جو قریب ھے انتخاب کیجے اور حفاظت فرمائیں"۔

ایران میں عزاداری حضرت علی اصغر علیہ السلام:

.......
/169