22 ستمبر 2017 - 17:50
ايران كي عالمي سے ميانمار ميں مسلمانوں كے قتل عام روكنے كي اپيل

سنيئر ايراني ركن پارليمنٹ 'علاءالدين بروجردي' نے بين الاقوامي برادري پر زور ديا ہے كہ وہ ميانمار ميں مظلوم مسلمانوں كے قتل عام روكنے كے لئے كردار ادا كرے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنيئر ايراني ركن پارليمنٹ 'علاءالدين بروجردي' نے بين الاقوامي برادري پر زور ديا ہے كہ وہ ميانمار ميں مظلوم مسلمانوں كے قتل عام روكنے كے لئے كردار ادا كرے.

بروجردي نے اپنے ايك بيان ميں ميانمار كے مسلمانوں كي حالت زار كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ روہنگيا كے مسلمان مسلح افراد كے توسط سے نشانہ بنائے جا رہے ہيں جس كي وجہ سے اب تك ہزاروں افراد جاں بحق اور دسيوں ہزار بے گھر ہوچكے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ميانمار كے مسلمانوں كے خلاف يہ ظلم بين الاقوامي طاقتوں كي خاموشي اور بي حسي كي وجہ سے ڈھايا جارہا ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ بدقسمتي سے ميانماري حكومت نہ صرف اس قتل و عام ميں ملوث ہے بلكہ بين الاقوامي امداد كو مسلمانوں كے ہاتون پہنچنے ميں ركاوٹ كھڑي كررہي ہے.

انہوں نے كہا كہ روہنگيائي مسلمانوں كے خلاف حكومتي سطح پر كھلے عام امتيازي سلوك كيا جارہا ہے جس كي وجہ سے انكي شہريت منسوخ كي گئي ہيں.

گزشتہ دنوں ميں ايمنسٹي انٹرنيشنل نے ايك بيانيہ ميں اعلان كيا كہ ميانمار مسلمانوں كے گھروں كو ميانماري فوج كي سرپرستي ميں پيچھلے تين ہفتے كے دوران ايك منظم طريقے سے جلا ديئے گئے ہيں.

اقوام متحدہ نے بھي ميانمار مسلمانوں كے خلاف ظلم اور بربريت كو ايك اقليت كے خلاف نسل كشي كے اقدام قرار ديا ہے.

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲