اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین اسمبلی کے چیئرمین نے امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب کے جرائم پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تین جابر حکمرانوں کے ہوتے ہوئے انسانیت کے مسائل کا حل ممکن نہیں ہے.
ان خيالات كا اظہار آيت اللہ العظمي 'احمد جنتي' نے گزشتہ روز ماہرين اسمبلي كے تيسرے رسمي اجلاس كے اختتام پر خطاب كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ كوئي شك نہيں كہ اللہ تعالي پر توكل اور باني اسلامي انقلاب امام خميني (رح) كي ہدايات كے مطابق عمل كرنے كے ساتھ اس ظلم پسند ممالك كو ناكام كرسكتے ہيں.
آيت اللہ جنتي نے ميانمار ميں انساني تباہي كي شديد الفاظ ميں مذمت كرتے ہوئے كہا كہ موجودہ صورتحال ميں روہنگيائي مظلوم مسلمانوں پر تشدد اور بربريت كے مقابلے ميں خاموشي رہنا قابل قبول نہيں اور اس كو روكنا ضروري ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲