19 ستمبر 2017 - 11:06
اسماعیل ہنیہ کا فلسطینیوں کی وحدت کا مطالبہ

فلسطین نیشنل اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس اورتحریک حماس کے سیاسی دفترکےسربراہ اسماعیل ہنیہ نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئےفلسطین کےحالیہ حالات کا جائزہ لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے اپنے ایک بیانیے میں اعلان کیا ہےکہ اسماعیل ہنیہ کی جانب سےیہ رابطہ کیا گیا ہےکہ جوان کے اس نئے منصب پر بیٹھنے سے لےکرپہلی مرتبہ ہے اوراس میں ملک میں موجود مثبت ماحول کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نےاس ٹیلیفونک رابطے میں فلسطینی عوام کی وحدت اوردرپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنےکی غرض سےاختلافات کے خاتمےکےلیےتحریک حماس کے ارادے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔
تحریک حماس کےسیاسی دفترکے سربراہ نےاپنی سیاسی ذمہ داریوں کی مضبوطی میں محمود عباس کے لیےکامیابی کی آرزوکرتے ہوئےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی نشست میں شرکت کے دوران فلسطین کےعوامی حقوق کی پابندی کی ضرورت پرزوردیا ہے۔
محمود عباس نے حماس کے حالیہ فیصلے کے بعد پیدا ہونے والے مثبت ماحول اورمصرمیں ہونے والے سمجھوتہ پرخوشی کا اظہارکیا ہے۔
قابل ذکرہےکہ تحریک حماس نےاتوارکے دن غزہ کی پٹی میں موجود اداری کمیٹی کو ختم کرکے قومی وفاقی حکومت سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے لیے غزہ کا سفرکرے۔

.......

/169