11 ستمبر 2017 - 14:17
ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے پیر کے روز ایک ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بالخصوص پناہ گزینوں کے مسائل، انسداد منشیات، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جنگ بالخصوص روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے پیر کے روز ایک ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بالخصوص پناہ گزینوں کے مسائل، انسداد منشیات، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جنگ بالخصوص روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی وزیر خارجہ 'خواجہ محمد آصف' کی قیادت میں اعلی سطح سیاسی اور سیکورٹی وفد نے آج تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' کے ساتھ ملاقات کی.

فریقین نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت بینکاری، ٹرانسپورٹیشن، سرحدی تعاون اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا.

ظریف نے انسداد دہشتگردی اور انتہاپسندی کی روک تھام بالخصوص افغانستان میں قیام امن و استحکام کے لئے پاک،ایران تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا.

انہوں نے سیاسی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کی توسیع بالخصوص بینکاری تعاون کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا.

فریقین نے ایران اور پاکستان کو خطے میں درپیش چینلجز پر تبادلہ خیال کیا اور اس کے علاوہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال، منشیات کی اسمگلنگ، انتہا پسندی اور دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی.

اس موقع میں پاکستانی وزیر خارجہ نے خطے کی موجودہ پالیسیوں میں عدم توازن کا حوالہ دیتے ہوئے اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے ایک واضح پالیسی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا.

انہوں نے گزشتہ دو دہائیوں سے افغانستان میں موجود غیرملکی افواج کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیرملکی فورسز باوجود اب بھی افغانستان کی سیکورٹی صورتحال میں بہتری نہیں اور نہ ہی اس ملک کو درپیش مشکلات کو حل کیا جاسکا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲