9 ستمبر 2017 - 14:43
اسلام کے نام پر بننے والا اتحاد مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش : ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا اس مطالبے کے ساتھ کہ پاکستان کے موجودہ حکمران برما کے سفارتخانے کو احتجاجی طور پربند کرے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا اس مطالبے کے ساتھ کہ پاکستان کے موجودہ حکمران برما کے سفارتخانے کو احتجاجی طور پربند کرے، کہا: "اسلام کے نام پر بننے والا اتحاد مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہے"۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادر ی نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے پاکستان کی خاموشی بزدلانہ کاروائی ہے اسلام کے نام پر بننے والا ملک مسلمانوںکے قتل عام پر کیوں خاموش ہے۔

اسلامی اتحاد کو عالمی دہشت گردی کیوں نظر نہیں آرہی موجودہ حکمران برما کے سفارتخانے کو احتجاجی طور پربند کرے، پارلیمنٹ روہنگیا میں قتل عام پر قرارداد مذمت منظور کرکے اقوام متحدہ کو بھیجے، جمعہ کو انشااللہ پاکستان کے سو شہروں میں احتجاج ہوگا۔

اِن خیالا ت کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے بعد پورے ملک میں روہنگیا کے مسلمانوںکے سا تھ اِظہار یکجہتی منایا جائیگا۔

اِنسانی حقوق کی عالمی تنطیمیں اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل (روہنگیا) میں مسلمانوںکے قتل عام کو روکنے اور فوری امن فوج بھیجنے کے احکامات دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲