اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں بے گناہ مسلمان مرد،عورتوں اور معصوم بچوں کے قتلِ عام کے باوجودعالمی انسانی حقوق کے تحؤظ کے دعوے داروں کی مجرمانہ خاموشی عالم اسلام میں تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ہزاروں افراد کے قتلِ عام کے باوجود اقوامِ متحدہ اور(او،آئی،سی) کا کوئی واضح کردار نظر نہیں آتا لگتا یہ ہے کہ اقوامِ متحدہ اور (او،آئی،سی)کا ادارہ امریکہ اور اسرائیل کے تحئظ کے لیے بنایا گیا ہے کہ جنھیں فلسطین، کشمیر، برما، یمن اور اس ہی طرح کے دوسرے ممالک میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم دیکھائی نہیں دیتے مسلمان حکمران کو چاہیے کہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے سفارتی دباؤں بڑھاتے ہوئے برما میں مسلمانوں کے مسائل کو حل کرائیں پاکستان کے حکمرانوں کو چاہیے کہ برما میں مسلمانوں کے لیے امداد کا اعلان کرے اس مصیبت کی گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے برما کے مظلوم مسلمانوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے سعودی عرب میں بنے والے39 ممالک کا فوجی اتحاد مسلمانوں کے تحفظ کے لیے بنایا گیا تھا لیکن انھیں برما میں معصوم بچوں کا بہتا ہوا خون نظر نہیں آتا، لہذاء ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 39 ممالک کا فوجی اتحاد برما میں مسلمانوں کی جان ومال کا تحأظ کے لیے اپنا کردارادا کرے شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کی جانب سے کراچی میں برماکے مسلمان بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی اور اْن پر ہونے والے مظالم کے خلاف8ستمبرکو بعد نمازِجمعہ پورے سندھ میں پُر امن احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے مرکزی احتجاجی مظاہرہ بعد نماز جمعہ خوجہ مسجد کھارادر پر منعقد کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲