5 ستمبر 2017 - 21:01
نریندر مودی میانمار پہنچ گئے ہیں جہاں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی میانمار پہنچ گئے ہیں جہاں مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم میانمار کے صدر ہیٹن کیاؤ سے ملاقات میں میانمارکی مغربی ریاست راکھائن میں بڑھتی خونریزی پر گفتگو کریں گے۔

مودی نے میانمار میں جاری بھارتی انفراسٹرکچر منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے میانمار میں ایک اور سہ فریقی ہائی وے منصوبہ بھی زیرغور ہے جس کے تحت بھارت، تھائی لینڈ اور میانمار کو باہم منسلک کیا جائے گا۔

.......

/169