5 ستمبر 2017 - 12:13
عراقی فورسز کے ہاتھوں 55 وہابی داعشی دہشتگرد ہلاک

عراق کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق عراق کے شہر تلعفرکے العیاضيہ علاقہ میں عراقی فورسز نے 55 وہابی داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر تلعفرکے العیاضيہ علاقہ میں عراقی فورسز نے 55 وہابی داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فورسز نے کل رات ایک آپریشن کے دوران 55 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد دہشت گردوں کو زخمی کردیا ہے۔ عراقی فورسز کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 26 خود کش حملہ آوروں کے نام بھی شامل ہیں جو العیاضیہ کے شمال اور مغرب میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169