اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی فوج اور داعش کے خلاف بین الاقوامی فوج کے دستے دیرالزور میں نہایت تیزی کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے پیشقدمی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ دیرالزور میں شامی فوج کو روسی فضائی اور زمینی معاونت حاصل ہے۔
شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کے مسلح دستے اللواء 137 نامی علاقےتک پہنچ گئے ہیں اور دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
دیرالزور کے گورنر محمد ابراہیم سمرہ کا کہنا ہے کہ شامی فوج آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر دیرالزور میں داخل ہوگی اور اس شہر کو داعشی محاصرے سے آزاد کرالیا جائےگا۔
رپورٹ کے مطابق شامی فوج دیر الزور سے صرف 18 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
یاد رہے کہ داعشی دہشت گردوں نے دیرالزور شہر پر 2014 میں قبضہ کیا تھا۔
چند روز قبل روسی لڑاکا طیاروں نے دیرالزور کے کئی علاقوں میں موجود داعشی ٹھکانوں پر شدید بمباری کی تھی۔
روسی حکام کا کہنا تھا کہ بمباری میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں بھاری فوجی سازوسامان کے ذخائر کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
روسی لڑاکا طیاروں نے داعش کے 9بکتر بند گاڑیاں، دو ٹینک، 6 آرٹلری یونٹس، 3 گولہ بارود کے ذخائر، ایک کمانڈ پوزیشن اور 20 سے زائد خصوصی گاڑیوں کو تباہ کردیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲