اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ ہالینڈ کی وزارت خارجہ کے پریس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وزیر خارجہ برٹ کوندرس نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جامع ایٹمی معاہدے کا حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہالینڈ کا خیال ہے کہ جامع ایٹمی معاہدہ ایک بہترین معاہدہ ہے۔برٹ کوندرس نے مزید کہا کہ برسوں تک مذاکرات اور انتہائی صبر اور گہری سفارت کاری کے نتیجے میں یہ معاہدہ ممکن ہوا ہے جو واقعی قابل غور ہے۔ایران اور پانچ جمع ایک گروپ نے چودہ جولائی دوہزار پندرہ کو جامع ایٹمی معاہدے پر دستخط کیے تھے اور بیس جولائی کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس معاہدے کی توثیق کرکے اسے عالمی حیثیت دے دی تھی۔امریکہ، فرانس، جرمنی، برطانیہ، روس اور چین پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک ہیں۔
.......
/169