2 ستمبر 2017 - 11:51
پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں عیدالاضحی کا تہوار آ ج مذہبی جوش و خروش اور دینی جذبہ کے تحت منایا جائے گا۔ کروڑوں فرزندان اسلام سنت ابراھیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نماز فجر کے بعد ملک بھر میں سینکڑوں چھوٹے بڑے نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی یک جہتی اور وطن کی سلامتی، خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ اس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانور وں کی قربانی کی جارہی ہے۔

بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی آج عید قرباں منائی جائے گی جبکہ ایران، سعودی عرب، عرب امارات، خلیجی ممالک، یورپ، امریکا، جاپان، انڈونیشیا، افغانستان میں جمعہ کے روز عید منائی گئی تھی۔

.......

/169