اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین کی برسی کی مناسبت سے ان کے مزار کربلا گامے شاہ میں شیعہ علماء کونسل پنجاب کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے مرحوم قائد سے محبت کرنے والوں اور ان کو خراج عقیدت پیش کرنیوالوں کی کثیر تعداد کیساتھ علماء کرام کی بھی اک بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر شیعہ علماء کونسل لاھور ملک شوکت علی اعوان، جنرل سیکرٹری لاھور سید جعفر علی شاہ، علامہ وقار حسین نقوی چیئرمین شیعہ شہریان پاکستان، علامہ سید قاضی نیاز حسین جامعہ المنتظر، علامہ سید حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ منور علوی، پیر ولی اللّہ بخاری، عاصم مخدوم کل مسالک و علماء بورڈ، سجاد اکبر، قاسم ترابی، مولانا اعجاز نقوی امامیہ کالونی، ریاض علی جعفری اور علامہ طاھرنجفی خطیب کربلا گامے شاہ مسجد بھی موجود تھے۔
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169










