اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ میں بسنے والے ایک ایرانی شہری 'دارا خسرو شاہی' ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی دنیا کی مشہور امریکن کمپنی 'اوبر' کے نئے سربراہ بن گئے.
نیو یارک ٹائمز کے مطابق، گزشتہ جون میں اوبر کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹراوس کلانک کے مستعفی ہونے کے بعد اس کمپنی نے فیصلہ کیا کہ 48 سالہ ایرانی شہری دارا خسرو شاہی کو نیا سی ای او تعینات کرے.
اوبر کمپنی کی کوشش تھی کہ جنرل الیکٹرک کمپنی کے سابق سربراہ جیفری املٹ کو نئے سربراہ کے طور پر منتخب کرے مگر وہ ضروری ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے.
دارا خسرو شاہی اس سے پہلے آن لائن ٹریول کمپنی Expedia کے سربراہ تھے اور وہ اس کے علاوہ نیویارک ٹائمز کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲