28 اگست 2017 - 16:13
اصغریہ علم و عمل تحریک کی جانب سے تعلیمی ریلی کا انعقاد+ تصاویر

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے ضلع مٹیاری کی طرف سے نیوھالا میں تعلیمی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے ضلع مٹیاری کی طرف سے نیوھالا میں تعلیمی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت مرکزی صدر ثابت علی ساجدی نے کی، جبکہ خصوصی شرکت مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری سید شکیل حسینی، ڈویزن کے ذمہ دار محمد عیدن بلال اور دیگر رہنماؤں نے کی، ریلی کا آغازدرگاھ روڈ سے کیا گیا جو کہ شہر کا گشت کرتی ہوئی درگاہ سرور نوح کے چوک پہ پہنچی جہاں تقاریر کی گئیں، ریلی سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان ثابت علی ساجدی نے کہا کہ تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، جس کے حصول کے لیئے بہت سی احادیث و آیات ہیں،  اگر کسی ملک یا قوم کو برباد کرنا ہے تو اس سے تعلیم چھین لی جائے وہ خود بہ خود برباد ہوجاتا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں تعلیمی نظام کو خراب کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں موثر تعلیم کا نظام نہیں اور کاپی کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرے اور یقینی طور پہ تعلیمی نظام میں ترقی کے لیئے خدمات انجام دے، اس موقع پہ سید شکیل حسینی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ بچوں میں دلچسپی بڑھ سکے، تعلیم کی بجٹ کو ایمانداری سے استعمال کیا جائے، اگرچہ تعلیم بھتر نہیں ہوگی تو ملک ترقی کی راہ میں پیچھے رہ جائےگا۔ اس موقعہ پہ طالب علم بچوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲