27 اگست 2017 - 18:24
پاکستان امریکہ کی دھشتگردی کا اڈہ رہا ہمارے حکمرانوں نے فخر محسوس کیا: اے ایس او

قمر عباس جتوئی نے کہا ہے کہ عالمی دہشتگرد آمریکہ نے وطن عزیز کی پاک سرزمین پہ دہشتگردی کا اڈہ قرار دیتا آرہا ہے اور ہمارے حکمران امریکی غلامی میں اپنا فخر محسوس کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی نے کہا ہے کہ عالمی دہشتگرد آمریکہ نے وطن عزیز کی پاک سرزمین پہ دہشتگردی کا اڈہ قرار دیتا آرہا ہے اور ہمارے حکمران امریکی غلامی میں اپنا فخر محسوس کرتے ہیں، کراچی کے باغیرت افراد ن ےہماری برادر طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی طرف سے کراچی میں منعقدہ امریکہ مخالف ریلی میں شریک ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرہ بلند کیئے تو انتظامیہ نے آمریکی حواریوں کی طرح محبان وطن پہ لاٹھی چارج، آنسو گیس کا استعمال کیا ہے، جس سے سینکڑوں نوجوان زخمی ہوئے ہیں، پاکستان کا ہر باضمیراور باشعور فرد اس عمل کی سخت مذمت کرتا ہے،  انہوں نے مزید کہا کہ ریلی کو نمائش چورنگی پر ہی روکنا ، پاکستانی شہریوں کو امریکا کے خلاف احتجاج نہ کرنے دینا اور امریکی سفارتی خانے کو تحفظ دینا اس بات کی دلیل ہے کہ حکمران وطن عزیز کے تقدس پہ سمجھوتا کر چکے ہیں، ہم ایوانوں میں بیٹھے استعمار کے ایجنٹس کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ ہم سب طلبہ تظیمیں ایک ہیں اور وطن عزیز کی حرمت پہ کوئی سودا یا غیرملکی بیان برداشت نہیں کرینگے،  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزشن پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ ریلی سے گرفتار ہونے والے محب وطن شہریوں اور تنظیمی ذمہ داران کو فی الفور آزاد کیا جائے، اس قبل مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان قمر عباس جتوئی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی سے رابطہ کرکے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲