اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لوئر کرم ایجنسی میں نئی امریکی پالیسی کے خلاف جبکہ پاک فوج کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔ بگن بازار میں ہوئے اس مظاہرے میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ، اسرائیل اور ہندوستان مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اوتیزئی وبیلے کے مشران نے کہا کہ ہر آزمائش میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان پر دہشتگردوں کی حمایت کے الزامات کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں امریکہ مخالف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲