18 اگست 2017 - 14:55
 دشمنوں پر کڑی نظر ہے، میزائل صلاحیت کو فروغ دیں گے: نامزد ایرانی وزیر دفاع

ایران کی 12ویں حکومت کی نئی کابینہ کے لئے نامزد کئے جانے والے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دشمنوں کے خطرات سے مکمل آگاہ ہیں اسی لئے محکمہ دفاع کی اگلی چار سالہ حکمت عملی میں ملکی دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنانے کے لئے میزائل صلاحیت کو فروغ دینا ترجیح ہوگی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی 12ویں حکومت کی نئی کابینہ کے لئے نامزد کئے جانے والے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دشمنوں کے خطرات سے مکمل آگاہ ہیں اسی لئے محکمہ دفاع کی اگلی چار سالہ حکمت عملی میں ملکی دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنانے کے لئے میزائل صلاحیت کو فروغ دینا ترجیح ہوگی.

ان خیالات کا اظہار بریگیڈیر جنرل 'امیر حاتمی' نے جمعہ کے روز نامہ نگار کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے وزارت دفاع کی آئندہ ترجیحات کے حوالے سے بتایا کہ قائد اسلامی انقلاب کی ہدایت کے مطابق مسلح افواج کی قابلیت میں مزید اضافے کے لئے حکومت کسی اقدام سے دریغ نہیں کرے گی جیسا کہ سابقہ حکومت میں بھی دفاع اور ملکی سلامتی کے لئے تعمیری حکمت عملی اپنائی گئی.

انہوں نے مزید کہا کہ میزائل صلاحیت کو فروغ دینا محکمہ دفاع کے آئندہ چارسالہ لایحہ عمل کی اصل ترجیح ہوگی کیونکہ دشمن ہماری میزائل قابلیت کو کمزور کرنے کے لئے سرتوڑ سازش کررہا ہے مگر ہماری دشمن کے تمام عزائم اور منصوبہ بندی پر کڑی نظرہے اور اس کی تمام سازشوں سے آگاہ ہیں.

نامزد ایرانی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یقینا ملکی دفاعی کو مضبوط اور مزید ناقابل تسخیر بنانا ہماری پہلی ترجیح ہوگی.

انہوں نے کہا دفاعی صنعت میں بری، فضائیہ، سمندری اور سائبر شعبوں میں اپنی ایجادات اور کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھیں گے.

بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ دشمنوں کی عسکری اور دفاعی صنعت میں سرگرمیوں پر کڑی نظر ہے اور اس کے تناظر میں ہم بھی اپنی میزائل اور سمندری قابلیت میں مزید اضافہ کریں گے.

یاد رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے صدر روحانی کی نئی کابینہ کے نامزد وزرا کی اہلیت کی جانج پڑتال کے لئے مختلف نشستوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اور گزشتہ روز نامزد وزرا کی اہلیت کا جائزہ لینے کا تیسرا اجلاس کا انعقاد کیا گیا.

اس اجلاس میں کسی رکن پارلیمنٹ نے نامزد ایرانی وزیر دفاع کی نامزدگی کے خلاف بات نہیں کی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲