اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں جمعرات کے روز سے دس روزہ 59ویں بین الاقوامی ایکسپو کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں 31 ایرانی کمپنیوں سمیت دنیا کے ممالک ممالک کی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں.
شام میں تعینات ایران کے کمرشل اتاشی 'علی کاظمینی زاده' نے اس حوالے سے ارنا کے نمائندے کو بتایا کہ شام ایکسپو میں شریک ایرانی کمپنیوں کے 31 اسٹال لگائے گئے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی کمپنیاں کارسازی، گھریلو، خوراک صنعت، تعمیراتی، زرعی، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر، صحت، کاسمیٹکس، الیکٹریکل سے متعلق اپنی مصنوعات اور اشیا کو اس نمائش میں پیش کریں گی.
تفصیلات کے مطابق، 59ویں بین الاقوامی ایکسپو نمائش 17 سے 26 اگست تک دمشق میں جاری رہے گی جس میں ایران سمیت 43 ممالک کی نجی اور سرکاری کمپینیاں شریک ہیں.
اس نمائش کا اہم مقصد تجارتی سرگرمیوں کی توسیع کے لئے مذاکرات اور شریک ممالک کے تاجروں اور کاروباری کو ایک دوسرے سے متعارف کرنا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲