13 اگست 2017 - 13:53
یمنی فورسز نے سعودی عرب سے منسلک 30 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

یمنی فورسز نے صوبہ البیضاء میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ البیضاء میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ البیضآء کے علاقہ اعوش میں داعش دہشت گردوں نے یمن کی فورسز پر حملہ کیا اور یمنی فورسز نے جوابی کارروائی میں 30 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یمنی فورسز نے ولد ربیع شہر کے مضافات میں داعش کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا جس میں متعدد وہابی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

.......

/169