اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں ایران کے فوجی مراکز کا معائنہ کرنے کے تعلق سے امریکی تجویز کو بلاجواز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی معاملے میں دوبارہ مذاکرات کو ہرگز قبول نہیں کرے گا اور جو بھی ضروری تھا اس پر ایٹمی معاہدے سے قبل ہونے والے مذاکرات میں بات چیت ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اب ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے کو آگے بڑھائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کے تعلق سے امریکی حکام کی تجویز ایسی آرزو ہے جو کبھی بھی پوری نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169