7 اگست 2017 - 14:31
ایرانی عازمین حج کے لئے اب تک 62 ہزار ویزے جاری

ایرانی ادارہ حج و زیارات کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے ایرانی زائرین کے لئے اب تک 62 ہزار ویزے جاری کردئے گئے ہیں اور ویزوں کے اجرا کا عمل جاری ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ادارہ حج و زیارات کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں سال حج کی سعادت حاصل کرنے والے ایرانی زائرین کے لئے اب تک 62 ہزار ویزے جاری کردئے گئے ہیں اور ویزوں کے اجرا کا عمل جاری ہے.

یہ بات 'حمید محمدی' نے گزشتہ روز ایرانی زائرین کے معاملات کو دیکھنے کے لئے مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ پہنچنے پر ایرانی عہدیداروں کے ایک گروپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اب تک تقريبا 62 پروازوں کے ذریعے 16 ہزار 300 ايرانی حجاج کو مدينہ منورہ پہنچادیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ايراني زائرين کو سعودي عرب بھيجنے کا سلسلہ 30 جولائي سے شروع ہوا اور 25 اگست تک تمام ایرانی حجاج، حج پر بھيج جائیں گے.

ایرانی ادارہ حج و زیارات کے سربراہ نے ایرانی حجاج کرام کو حج پر بھیجنے کے عمل کے بارے میں کہا کہ اب تک 3 ہزار ایرانی حجاح، دو ایرانی(ایران ایئر) اور سعودی ہوائی کمپینیوں کے ذریعے حج میں منتقل کر د‏ئے گئے ہیں.

محمدی نے ایرانی حاجیوں کی منتقلی کے لیے ایران ایئر کمپنی کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران ایئر کمپنی کے ذریعے وحی کی سرزمین میں ایرانی حاجیوں کی روانگی کے عمل اچھی طرح انجام پذیر ہوگا.

ٹرانسپورٹ، صحت اور خوراک کے شعبوں میں وحی کی سرزمین پر ایرانی زائریں کی صورتحال کا جا‏ئزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ان شعبوں میں کوئی خاص مشکل نہیں.

محمدی نے کہا کہ ایراانی حاجیوں کا پہلا گروپ، گزشتہ رات مدینہ سے مکہ میں روانہ ہوگئے اور اب تک تقریبا 5 ہزار اور 500 ایرانی حجاج کرام مکہ مکرمہ میں منتقل کر دیے گئے ہیں.

حج کے دوران میں حجاج کی نقل و حمل کے بارے کہا کہ مدینہ میں عازمین حج کے ہوٹل ،مزار کے قریب ہیں لیکن مکہ میں سب ممالک کے عازمین حج، کچھ مسائل کا سامنا ہیں اور حجاج کے یہ مسئلہ، بس لائنوں کے استعمال کے ذریعے حل کیا جائے گا.

ایرانی ادارے حج و زیارات کے مطابق، اس سال 86 ہزار ایرانی شہری حج کے عظیم فریضے کا شرف حاصل کریں گے.

...............

242