7 اگست 2017 - 13:49
افغان طالبان نے ایک سو پچاس خاندانوں کو قیدی بنا لیا

افغان طالبان نے صوبہ سرپل کے علاقے میرزا اولنگ پر قبضہ کرنے کے بعد ایک سو پچاس خاندانوں کو قیدی بنالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صوبہ سرپل کے حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے ایک سو پچاس خاندانوں کے درجنوں خواتین اور بچوں کو قیدی بنا رکھا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے گزشتہ روز اس علاقے کے کم سے کم چالیس افراد کا قتل عام بھی کیا ہے۔سرپل کے گورنر محمد ظاہر وحدت نے، کابل حکومت اور عالمی برداری سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرزا اولنگ کو بے گناہ عورتوں اور بچوں کی قتل گاہ میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔قابل ذکر ہے کہ طالبان نے گزشتہ روز میرزا اولنگ نامی علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد چالیس سے پچاس افراد کو قطار میں کھڑا کرکے گولیاں مار دی تھیں۔ مارے جانے والے والوں میں چھبیس کسان بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲