5 اگست 2017 - 13:11
ایران کی حمایت سے ہمیں دھشتگرد تنظیموں پر فتح حاصل ہوئی: سید حسن نصر اللہ

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ساری دنیا جان لے کہ ہمیں دہشتگرد تنظیموں پر جس وجہ سے فتح حاصل ہوئی وہ ایران کی حمایت تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ساری دنیا جان لے کہ ہمیں دہشتگرد تنظیموں پر جس وجہ سے فتح حاصل ہوئی وہ ایران کی حمایت تھی۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے فتح عرسال کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے کہا تھا کہ لبنان سے الںصرہ کا صفایا کرنے کے بعد خطاب کروںگا۔ سب سے پہلے میں آزاد ہوکر وطن لوٹنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ شہداء کے اہل خانہ کو بھی تبریک اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے کچھ شہداء کی لاشیں داعش کے قبضے میں ہیں اور کچھ افراد ناپید ہیں جن کے بارے می کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ شہید ہوگئے یا اسیر بنا لئے گئے ہیں۔ ان کے لئے میں ذاتی طور پر کوششوں میں مصروف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں شامی افواج نے نہایت اہم کردار نبھایا ہے لیکن افسوس میڈیا نے شامی افواج کو وہ توجہ نہیں دی جس کے وہ حقدار تھے۔ ہمارا اخلاقی فریضہ ہے کہ بشار اسد اور ان کے عسکری حکام کا شکریہ ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عرسال اور فلیطہ میں ایرانی اسلحوں اور ایران کے تجربات کی بنا پر جنگ لڑی۔ ساری دنیا جان لے کہ ہم نے دہشتگرد تنظیموں پر ایران کی بھرپور حمایت کے سبب فتح حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ شام اور لبنان کے کچھ علاقوں پر اب بھی دہشتگرد تنظیم داعش کا قبضہ ہے جس کی مساحت 296 کلومیٹر کے قریب ہے اور اس علاقے کو آزاد کرانے کے لئے لبنانی فوج کو اقدام کرنا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲