اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آئی ایس پی آر نے خبر دی ہے کہ آپریشن خبیر 4کے تحت وادی رجگال میں دہشت گردوں کا ایک نہایت اہم ٹھکانہ تباہ کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ وادی رجگال میں آپریشن خیبر 4 پورے جوش و خروش سے جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج ایک اہم کامیابی دہشتگردوں کے بڑے ٹھکانے کو کلیئر کروانے کیصورت میں ملی، جہاں سرحد پار سے دہشتگرد آکر پناہ لیا کرتے تھے۔
پاک فوج کے جوانوں نے ایک ایسے خفیہ پوسٹ کو تباہ کردیا ہے جہاں سرحد پار سے دہشت گرد آکر پناہ لیا کرتے تھے۔
دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرنے کے بعد کور کمانڈر پشاور نے آئی جی ایف سی کے ہمراہ علاقے کا دورہ بھی کیا۔
دوسری جانب ایف سی نے بلوچستان میں جشن آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ژوب کے علاقے کچمینہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نگرانی کرنے والا سہولت کار گرفتار کرکے دہشت گردوں کا ایک اور ٹھکانہ تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ای ڈیز اور دھماکہ خیزمواد بھی برآمد کر لیا۔
یاد رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲