2 اگست 2017 - 15:08
سعودی فورسز نے شیعہ نشین شہر العوامیہ کو کھنڈر بنا دیا

سعودی فورسز 80 دنوں سے العوامیہ شہر کو شیعہ مسلمانوں سے خالی کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی فورسز نے 80 دنوں سے العوامیہ شہر کو خالی کروانے کی خاطر اس علاقے کے مکینوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے شیعہ مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آل سعود کے سیکورٹی فورسز نے العوامیہ شہر کو خالی کرانے کا منصوبہ 80 دنوں سے جاری رکھا ہوا ہے اور نہتے عوام کے گھروں پر بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے شیلنگ کی جارہی ہے۔

فورسز کی شیلنگ میں کم سے کم 23 افراد شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ فورسز کی فائرنگ کی زد میں آکر کئی غیر ملکی محنت کش بھی شہید ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی شیلنگ نے العوامیہ کو سخت نقصان پہنچایا ہے جس کی بعض تصاویر قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲