اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ جارح امریکی اتحاد کا مقصد شام کو تباہ و برباد کرنے، جنگ اور بحران کو طول دینے کے سلسلے میں دہشت گردوں کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے
شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں - شام کی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل کے چیئرمین سے کہا ہے کہ وہ شام کے باشندوں کے خلاف امریکی مظالم و جرائم کو ختم اور سبھی ملکوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرنے پر مجبور کرنے کے تعلق سے اپنا فرض ادا کریں - شام کی وزرات خارجہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام الگ الگ خطوط ارسال کرکے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی اتحاد کی غیر قانونی سرگرمیوں کو جو شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اور اقوام متحدہ کے قوانین سے ہٹ کر انجام پا رہی ہیں بند اور اس اتحاد کو تحلیل کرائیں - شامی وزارت خارجہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ امریکی اتحاد آئے دن شام کے مختلف علاقوں منجملہ رقہ اور دیرالزور میں بمباری کرکے بے گناہ شامی باشندوں کا قتل عام کررہا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲