اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی فوج اور رضاکارفورس کے توپخانوں نے بھی صوبہ البیضاء کے الزاھر شہر میں سعودی اتحاد کے فوجی اڈوں پر گولہ باری کر کے کئی فوجیوں کو زخمی کر دیا۔
یمنی فوج نے صوبہ الجوف کے الغیل ضلع میں بھی سعودی جارح اتحاد کے اڈے کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی جارح فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب صوبہ صعدہ کے شہر رازح کے برکان نامی علاقے کی دو سڑکوں کے درمیان جارح سعودی جنگی جہازوں کے دو حملوں میں ایک پرائیویٹ کار تباہ اور یمنی شہریوں کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169