اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کچھ دنوں پہلے ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ مشرقی سعودی عرب کے شیعہ علاقے کے جن دس سیاسی کارکنوں اور مخالفین کو موت کی سزا کے حکم کی توثیق کے لئے دمام کی جیل سے ریاض لے جایا گیا تھا، آج انھیں اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف یہ حکم جاری کر دیا گیا ہے-
کچھ دنوں پہلے سعودی عرب کے عدالتی حکام نے چار لوگوں کو مشرقی صوبے الشرقیہ کے قطیف شہر میں دہشت گرد انہ کارروائی کے الزام میں موت کی سزا دی تھی-
سعودی عرب کے مشرقی علاقے اور خاص طور پر شیعہ علاقے قطیف میں حالیہ مہینوں میں آل سعود کے فوجیوں کے حملوں کی وجہ سے مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں اب تک دسیوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں شہری، سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکن گرفتار کر لئے گئے ہیں-
29 افراد جن کے خلاف سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے:
- حسین آل ربیع
- أحمد آل ربیع
- عبدالله ال طریف
- حسین آل مسلم
- محمد آل ناصر
- مصطفى درویش
- فاضل اللباد
- سعید السکافی
- سلمان آل قریش
- مجتبى السویکت
- منیر آل آدم
- عبدالله آل سریح
- أحمد آل درویش
- عبدالعزیز آل سهوی
- سالم الحربی
- الشیخ محمد العطیة
- عباس الحسن
- محمد العاشور
- طالب الحربی
- حسین الحمیدی
- حسین العبود
- علی العاشور
- علی المهنا
- احمد الناصر
- حسین البراهیم
- عبدالله الخمیس
- عباس العباد
- یوسف الحربی
- طاهر الحربی
۔۔۔۔۔۔۔
/169