اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد()المہدی سینٹر جامشورو سے جاری ایک بیان میں اصغریہ پاکستان کے میڈیا کواڈینیٹر علی جعفری نے کہا ہے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 7 روزہ مرکزی تعلیمی و تربیت ورکشاپ کے موقع پر اصغری جوانوں کے لیے سندھ کے مختلف مشہور اور قدیمی مقامات کے ٹوئر کا انعقاد کیا گیا ٹوئر کی قیادت اصغریہ کے رہنماء استاد اخلاق احمد اخلاق ،علامہ غلام رضا سعدی اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینگار حسین اور دیگر رہنمائوں نے کی ۔اس موقع پر اے ایس او پاکستان کی مختلف یونٹس سے آئے ہوئے طلبہ نے ٹوئر میں شرکت کی اس موقع پر طلبہ کو سندھ کی مشہور جگہ اور قدیمی مقامات ،مکلی ،ٹھٹہ ،قدم گاہ مولا علی اور کینجر اور دیگر مقامات پر گھومایا جہاں پر طلبہ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔اس موقع پر استاد اخلاق احمد اخلاق کا درس بھی ہوا جس میں انھوں نے موجود دور میں طلبہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی انھوں نے طلبہ سے بات کرتے ہوئے کہاں کے کسی بھی ملک کی ترقی میں طلبہ کا اہم قردار ہوتا ہے اور کسی بھی قوم کی ترقی اور ظالم کے خلاف لڑنے میں نوجوان طلبہ کا اہم قردار ہے آج کے دور میں طلبہ قلم کے ذریعے جنگ لڑرہے ہیں جبکہ موجودہ دور میں ہتھیاروں کے زریعے جنگ لڑی جارہی ہیں لیکن طلبہ قلم کے ذریعے دشمن کو شکست دیتے ہیں انھوں نے طلبہ سے گزارش کی کے وہ حالات حاضر پر ضرور نظر رکھیں جس طرح دنیا کی بدلتی ہوئی مذہبی اور سیاسی صورت حال پر ان کی گہری نظر رکھنا وقت کی اہم ضرور ت ہے کیونکہ آنے والے وقت میں وہ اپنے او ر اپنے ملک کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲