23 جولائی 2017 - 08:51
عراق کے وزیر خارجہ: داعش کیخلاف جنگ میں ایران کا تعمیری کردار

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہيم الجعفری نے اسلامی جمہوريہ ایران کے نائب وزير خارجہ برائے عرب اور افريقی امورحسين جابری انصاری كے ساتھ ايک ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے کہا کہ ایران داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک كے درميان ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران اورعراق كے درميان تاريخی، ثقافتی، مذہبی، قومی اور جغرافيائی تعلقات كو فروغ دينا ضروری ہے.

دونوں فريقين نے دو طرفہ، علاقائی اور بين الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خيال كيا.

واضح رہے كہ حسين جابری انصاری ايران اورعراق كے درميان مشتركہ سياسی كميشن ميں شركت كے لئے عراق کے دورے پرہیں۔

.......

/169