اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مذکورہ فلسطینی نوجوان کو مشرقی بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر میں گولیوں کا نشانہ بنایا۔
اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد اکتوبر دو ہزار پندرہ سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین سو اکتالیس ہو گئی ہے۔
جمعے کی صبح فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کی غرض سے مسجد الاقصی کا محاصرہ کرنے والے صہیونی فوجیوں کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
مسجدالاقصی کو ان دنوں صہیونی فوجیوں اور آبادکاروں کے حملے کا سامنا ہے اور اسرائیل نے فلسطینیوں کے مسجدالاقصی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
.......
/169