اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایرانی سفارتکاروں کیخلاف کویت کے اقدام کی حمایت کا اعلان کردیا۔
سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ریاض ایرانی سفارتکاروں کے خلاف کویتی اقدام کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کویت کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایران کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے ایرانی سفارتی عملہ میں کمی کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سعودی حکام امریکی ایماء پر ایران دشمنی میں بہت آگے نکل چکے ہیں اور آئے روز کسی نہ کسی بہانے ایران کیخلاف اقدامات اٹھانے سے دریغ نہیں کرتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲