21 جولائی 2017 - 08:56
بی جے پی کے امیدوار رام ناتھ کووند ہندوستان کے 14 ویں صدر منتخب

ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کے امیدوار رام ناتھ کووند 65 فیصد ووٹ لے کر ہندوستان کے 14 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی حکمران جماعت بی جے پی کے امیدوار رام ناتھ کووند 65 فیصد ووٹ لے کر ہندوستان کے 14 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے لوک سبھا کی پہلی خاتون اسپیکر میرا کمار کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا جب کہ حکمران اتحاد نے مشترکہ طور پر اپنا صدارتی امیدوار بہار کے گورنر رام ناتھ کووند کو منتخب کیا تھا دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق دلت برادری سے ہے۔ صدارتی انتخابات میں رام ناتھ کووند نے 65.65 فیصد ووٹ حاصل کئے ،جبکہ اپوزیشن اتحاد کی امیدوار میرا کمار 34.35 فیصدووٹ حاصل کرسکیں ۔ ہندوستان کے موجودہ صدر پرناب مکھرجی کے دور صدارت کی مدت 24 جولائی کومکمل ہوجائے گی جب کہ رام ناتھ کووند 25 جولائی کو ہندوستان کے 14 ویں صدر کا حلف اٹھائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169