18 جولائی 2017 - 14:00
سعودی عرب میں طوائف الملوکی ہوگی / داعش سعودی عرب کی سڑکوں پر خون کی ہولی کھیلے گی

ایک مراکشی ماہر علم نجوم نے تیونس کے المغاربية التونسية چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام کے بشار الاسد جنگ جیت جائیں گے / خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں بڑی جنگ چھڑ جائے گی اور یہ ریاستیں دگرگونیوں سے دوچار ہونگی / سعودی عرب میں خانہ جنگی اور طوائف الملوکی کا دور دورہ شروع ہوگا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے مشہور ماہر نجوم "علي عبد الرحمن العيس" نے تیونس کے چینل "المغاربية التونسية" کو انٹرویو دیتے ہوئے پیشنگوئی کی ہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں بڑی جنگ چھڑے گی اور یہ ریاستیں وسیع اور تیز رفتار تبدیلوں سے دوچار ہونگی۔
"وطن یغرد" نامی ویب سائٹ نے علی عبدالرحمن العیس کے حوالے سے لکھا: شام کی جنگ بشارالاسد کی کامیابی پر اختتام پذیر ہوگی اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے درمیان موجودہ اختلافات کے سائے میں جنگ و نزاع کا یہ سلسلہ سعودی عرب تک پہنچ جائے گا۔
العیس کے مطابق، خطے میں ایک عظیم لڑائی کا آغاز ہوگا اور اس کی چنگاریاں قطر سے اٹھیں گی، بعدازاں داعش اچانک سعودی عرب کی سڑکوں پر ظاہر ہوگی اور عرب اور عالمی ذرائع ابلاغ حیرت کے ساتھ پوچھیں گے کہ داعشی عناصر کب اور کہاں سے یہاں پہنچے ہیں۔
العیس نے کہا ہے: سعودی عرب کی خانہ جنگی اور اختلافات کے نتیجے میں یہ ملک متحارب قبائل کے ملک میں تبدیل ہوجائے گا اور ہر قبیلہ اپنے امیر کے ہاتھ پر بیعت کرے گا اور داعش کی بغاوت کی وجہ سے اس ملک میں خون کی ندیاں بھائی جائیں گی۔
انھوں نے کہا: ملک شام کے بحران کا آغاز موسم سرما سے ہوگا اور اس ملک میں جنگ کے متبادل کے طور پر ورزش، نمائش اور ہنر کو رواج ملے گا، شام مشرق کے پیرس میں بدل جائے گا اور شام کے صدر بشار الاسد اہم فیصلے کریں گے، خاص طور پر ذرائع ابلاغ کو بہت زيادہ آزادیاں دیں گے، اور شام کو ایسے ملک میں تبدیل کریں گے جہاں قانون کی حکمرانی ہوگی اور یہ ملک دوسروں کے لئے نمونہ اور مثال کے طور پر ابھرے گا۔
انھوں نے کہا: لبنان شام سے مدد کی درخواست کرے گا اور دمشق لبیک کہے گا اور اس ملک کو ـ اس کے خلاف تیار کردہ عظیم ـ سازش سے نجات دلائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110