اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزیر اعظم نے مشرق وسطی کے بارے میں برطانوی وزیر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کرائے گئے علاقے کی عوام کی مدد سے عراقی افواج نے موصل کو فتح کرتے ہوئے داعش کے خاتمے کی ابتداء کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت عوام کے اتحاد اور یکجہتی سے استفادہ کرتے ہوئے داعش کے بعد آنے والی مشکلات کا بخوبی سامنا کرے گی۔ برطانوی وزیر نے بھی اس ملاقات میں عراق کے اتحاد اور سلامتی کی حمایت کرنے کا یقین دلایا۔
یاد رہے کہ 10 جولائی کو عراقی وزیر اعظم نے موصل کی مکمل فتح کا اعلان کر دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲