اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی دستوں نے داعش کی نشانہ باز دہشت گرد خاتون کو موصل کے قدیمی حصہ سے گرفتار کیا ہے اور اسے مزید تحقیقات کے لئے انٹیلیجنس ادارے کے حوالے کردیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق غیر ملکی نشانہ باز داعش دہشت گرد موصل کے مختلف علاقوں میں روپوش ہوگئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ۔ ذرائع کے مطابق اب تک 40 غیر ملکی داعش دہشت گردوں نے خود کو سکیورٹی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169