اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات درج کرنے والے مرکز نے رپورٹ دی ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے ستّاسی واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں کم سے کم بتّیس افراد ہلاک اور ستاسی زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے اکثر واقعات نیویارک، مریلینڈ، ورجینیا اور ایلینوئے میں پیش آئے۔
اس رپورٹ کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دوسو دس واقعات درج کئے گئے ہیں جن کے نتیجے میں اٹھتّر افراد ہلاک اور ایک سو اکیانوے افراد زخمی ہوئے ہیں۔
امریکہ میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں-۔
امریکہ میں ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کی حامی لابی، کانگریس میں ہتھیار رکھنے پر پابندی کے قانون کو منظور نہیں ہونے دیتی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169