اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں فیڈرل پولیس کمانڈ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ، قدیم موصل کی آزادی کے آپریشن میں دو ہزار داعشیوں کی ہلاکت کے علاوہ، پینسٹھ فوجی گاڑیوں اور بیس کار بموں کو تباہ کردیا گیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق، عراقی کردستان کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ داعش میں شمولیت اختیار کرنے والا ایک بھی عراقی کرد شہری اب اس گروہ میں شامل نہیں ہے اور یہ باب ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا ہے۔
مریوان نقشبندی نے کہا کہ دینی مراکز اور مساجد کے ذریعے تکفیری نظریات کی بیخ کنی کو ممکن بنایا گیا ہے اور عوام کو داعش کے خطرناک عقائد سے بچالیا گیا ہے۔
سعودی اسرائیلی مفتی حالیہ برسوں کے دوران، بھاری رقم خرچ کرکے، وہابی نظریات کی کتابیں اور دیگر پروپیگنڈہ اشیا، مفت تقسیم کرکے، خطے میں تکفیریت اور انتہا پسندی کی ترویج کرتے چلے آرہے ہیں۔
.......
/169