9 جولائی 2017 - 11:44
ہم نے اسلام کو کمزور کرکے، تکفیری اسلام کو پروان چڑھایا: سابق برطانوی وزیراعظم کا اعتراف

انگلینڈ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلئیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں دینی تحریکوں کے بارے میں سخت پالیسی اپنائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی سابق وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ: دین اور شریعت کی وجہ سے مشرقی وسطیٰ میں برطانیہ کو دو دہائیوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایران دینی حکومت کی فکر عام کر رہا ہے، اور مصر میں اخوان کی بھی ایسی ہی سوچ ہے البتہ ان کو دبانے کے بعد مصر میں ان کو ایک کنارے پر کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا: ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اسلام کے مقابلے کے لیے ایک سوچ تیار کی جائے تاکہ اسلام کو پھیلنے سے روکے، اور وہابیت ایک شدت پسند فکر ہے جس سے مسلمانوں کے درمیان فتنہ پھیل سکتا ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ: انگلینڈ کی حکومت، اخوان جیسی سوچ جو مسلمانوں کی حکومت اور سیاست کی سوچ ہے اس کے بارے میں ہوشیار رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169