8 جولائی 2017 - 05:28
عراق کے اندورنی معاملات میں تہران کی کوئی مداخلت نہیں: عراقی صدر

عراقی صدر نے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے عراق کے اندرونی معاملات میں تہران کی مداخلت کو مسترد کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی صدر نے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے عراق کے اندرونی معاملات میں تہران کی مداخلت کو مسترد کردیا۔

سعودی اخبار "عکاظ" کو انٹریو دیتے ہوئے عراقی صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ ایران اور عراق کے درمیان 1300 کلومیٹر طویل سرحدیں ہیں اور ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراقی صوبے موصل میں داعش کے خلاف جنگ کے آغاز سے ایران نے عسکری معاونت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کی ہے۔

انہوں نے روزنامہ عکاظ کے صحافی جمیل الزیابی کے ایران کے خلاف دعووں کے جواب میں کہا ہے کہ ان کے پاس ہمارے اندرونی معاملات میں ایران کی مبینہ مداخلت کے کوئی شواہد ہیں اور نہ ہی ہمارے تعلقات دوسروں کے مفروضوں اور میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر ہیں۔

عراقی صدر فواد معصوم نے مزید کہا کہ ہم ایران کے دشمن نہیں بن سکتے بلکہ تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ۔عراقی صدر نے ملک میں عوامی رضاکارانہ فورس (الحشد الشعبی) کی موجودگی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی عراق کے لئے ضروری ہے کیونکہ ہمارا ملک کے مختلف علاقے دہشتگردوں کے ممکنہ حملوں کے خطروں کا سامنا کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲