8 جولائی 2017 - 05:24
ایران کے سپاہ پاسداران نے چار سعودی اہلاکروں کو گرفتار کر دیا

ایران کے سپاہ پاسدران کے کوسٹ گارڈز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر چار سعودی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے سپاہ پاسدران کے کوسٹ گارڈز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر چار سعودی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جوانوں نے جمعہ کے روز خلیج فارس میں ایرانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر کشتی میں سوار چار سعودی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی کشتی میں سوار عملے کو حراست میں لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے، ایرانی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے سرحدی امور مجید آقا بابائی نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے کوسٹ گارڈز نے ایران کے جنوبی سمندری حدود میں ایرانی ماہی گیروں کی کشتی پر فائرنگ کرکے ایک ماھی گیر کو شہید کردیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲